اسلام آباد: چڑیا گھر کو وسعت دینے کا منصوبہ تیار


اسلام آباد:  میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)  نے مرغزار چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے مرحلہ وار پلان ترتیب دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں جانوروں کی نگرانی، حفاظت اور دیگر انتظامات کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم لگایا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے سی سی ٹی وے کیمرہ سسٹم لگانے کیلئے مئیر اسلام آباد انصر عزیز کو بھی سفارشات بھجوادیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار: افسران کی معافی کی استدعا مسترد

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے سفارشات میں فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

چڑیاگھر ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانوروں کے ساتھ ساتھ عملہ کی  نگرانی کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمرے چڑیا گھر کے مختلف نکر (پوائنٹس) پر لگائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں