بلوچستان یونیورسٹی واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، گورنر بلوچستان

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان مقرر

کوئٹہ : گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔

امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ  اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو بلاامتیاز اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے متعلق حکومتی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عدالت کے بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے طلباءو طالبات اور تمام شہریوں سے کہا کہ آپ بھروسہ اور اطمینان رکھیں، ہماری تمام باتوں پر نظر ہے اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

گورنربلوچستان  نے تمام طلباءتنظیموں اور اساتذہ ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ مسئلہ وفاقی اداروں اور عدالت کے زیر غور ہے، تحقیقات کی تکمیل اور فیصلہ آنے تک ہرقسم کی بیان بازی سے گریز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل، ہراساں کرنےکا انکشاف

امان اللہ خان یاسین زئی  نے یقین دلایا کہ فیصلہ آنے پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔


متعلقہ خبریں