ٹانک: دوگروپوں کے درمیان لڑائی، 12افراد جاں بحق ،3زخمی


خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق  اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان فیروز شاہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ افسوسناک واقعے میں 13افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔

دوسری طرف اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی 11 لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ دس افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے۔ٹانک اسپتال میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پہلے انعام گروپ کے موٹر سائکل سواروں پر فائرنگ کی گئی جس میں دونوں سوار جاں بحق ہوئے ، انعام گروپ نے جوابی کارروائی میں سواریوں کے کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ انعام نامی ملزم  کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی


متعلقہ خبریں