ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ کا اجرا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کیا۔

’ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے‘

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔

اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف فیٹ تہمینہ عامر اور رکن فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور شرکا کو ویب سائٹ کی بابت اہم معلومات بھی فراہم کیں۔

افتتاحی تقریب میں موجود شرکا کو بتایا گیا کہ ویب سائٹ پر کسٹمز، انکم ٹیکس اور ایف بی آر سے متعلق مکمل معلومات اور ان اداروں کی خدمات کی بابت تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اب عام شہری بنا کسی پریشانی و تکلیف کے درکار معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

960ارب روپے اب تک ٹیکس وصولیوں کی مد میں جمع کر چکے ہیں، چیرمین ایف بی آر 

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہت بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اردو ویب سائیٹ کا ایڈریس fbr.gov.pk  ہے۔


متعلقہ خبریں