کسی قسم کی شکایت کیلئے 1099 پر رابطہ کریں، شیریں مزاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی بدسلوکی یا کسی بھی قسم کی شکایت کا معاملہ ہو تو اس کے لیے وزارت کی ہیلپ لائن 1099 پر رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر اس سلسلہ میں کارروائی کی جاسکے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قصور جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، صحت مند معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں والدین اور خواتین اساتذہ سے کہوں گی وہ بچوں سے دوستانہ رشتہ قائم کریں تاکہ وہ آپ سے بلا خوف اپنے دل کی بات کہہ سکیں۔

شیری مزاری نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہوگی کیونکہ درندہ صفت عناصر اپنی خواشات کی تکمیل کے لیے ہر گلی، محلے اور شہر میں موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر شیریں‌ مزاری نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور اساتذہ کا اہم کردار ہے انہیں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ جانے دیں۔

یہ بھی پڑھیں امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات کریں گے بھاگیں گے نہیں، وزیر دفاع

انہوں نے کہا کہ جب ریاست بچیوں کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہو تو پھر والدین کو گھبرانا نہیں چاہیئے انہیں اپنی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس میں خواتین اپنا اہم کردارا ادا نہ کریں،


متعلقہ خبریں