کے پی میں نئی اینٹی کرپشن پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

کے پی حکومت: عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے تمام محکموں میں نئی اینٹی کرپشن پالیسی متعارف کرانے اور اس ضمن میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات رہنے والے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

کے پی حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کا ٹھیکہ نیب زدہ کمپنی کو دینے کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ تبادلوں کے احکامات سائنسی بنیادوں اور انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں اٹھائے گئے ہیں۔

کرپشن کی روک تھام کے لیے نئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے تمام محکموں کے لیے نئی پالیسی گائیڈ لائنز پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ابتدا محکمہ مال سے کی گئی ہے جس کے پشاور میں متعین تمام افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صرف پشاور میں تعینات 129 افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔

کے پی میں مفت وائی فائی اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پورے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں جزا اور سزا کے قانون پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے شہریوں کی جانب سے شکایات درج کرانے کے لیے ہاٹ لائن گھی قائم کردی ہے۔


متعلقہ خبریں