بچوں کی قبریں تبدیل کرنے والا گوکن گرفتار، مقدمہ درج


لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے فرید کالونی قبرستان میں بچوں کی قبریں تبدیل کرنے کے الزام میں گورکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

فریدکالونی قبرستان میں بچوں کی قبریں تبدیل کرنے پر نومولود بچی کے والد فاروق کی مدعیت میں گورکن جعفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس  نے گورکن جعفر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کیلئے گورکن کو گرفتار  کرلیا گیا ہے، حقائق تفتئش کے بعد سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: کفن سمیت بچوں کی میتیں قبر سے باہر کیسے آئیں

فریدکالونی قبرستان میں نومولود بچی سمیت 3 بچوں کی کفن سمیت لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔

اہل علاقہ کے مطابق 4 روز کی بچی کو ایک  روز پہلے دفنایا گیا تھا ،اگلے روزقبر بڑی ہوگئی تھی۔ ان کے مطابق گورکن نے قبر کی کھدائی کی تھی۔

اہل علاقہ کے مطابق گورکن قبریں تبدیل کرتا رہتا تھا۔


متعلقہ خبریں