گورنر شاہ فرمان نے 12 ماہ میں صرف 6گھنٹے سر کاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، ترجمان

Shah Farman

پشاور:گورنرخیبرپختونخوا نے کفایت شعاری مہم کے تحت گورنرہاؤس سیکرٹریٹ میں تعینات 26 اضافی ملازمین کو واپس اپنے محکموں میں بھیجنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ملازمین  دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن  میں بنیادی اسکیل 18 سے کلاس فورتک کے ملازمین شامل ہیں۔

گور ہاؤس کے ترجمان کے مطابق  ملازمین  واپسی سے گورنرہاؤس کے بجٹ میں سالانہ 25 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی کفایت شعار مہم کے تحت گورنرشاہ فرمان اپنی رہائشگاہ کے بجائے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:رشوت کی نشاندہی کریں کارروائی کریں گے، شاہ فرمان

گورنر شاہ فرمان نے 12 ماہ میں صرف 6گھنٹے سر کاری ہیلی کاپٹر استعمال کر کےکفایت شعاری کی عمدہ مثال قائم کی۔گورنر کیلئے مختص رہائشگاہ استعمال نہ ہونے سے تزیئن و آرائش کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں