بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی کراچی آمد

ایشیا کپ فائنل: بنگلہ دیش بڑا ہدف دینے میں ناکام


کراچی : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا ، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے استقبال کیا۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ بنگلہ دیش کے چار رکنی وفد میں کرنل عتیق زمان، کمانڈر محمد حسین، محمد شریف اور رانا شامل ہیں بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کل اجلاس میں  شرکت کرے گی ۔

پی سی بی ، سٹی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب س سیکورٹی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد چارکنی وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا ۔

سیکیورٹی وفد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا،کلیرنس ملنے پر بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کے علاوہ قومی ویمنز ٹیم اور انڈر16 کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگی۔

بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم نے 22 اکتوبر کو آنا ہے جبکہ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی 23 اکتوبر کو آمد طے ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش:کس کا پلڑا بھاری؟

اس کے بعد جنوری2020 میں بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں