پولیس کے بعض افسران کا جرائم پیشہ افراد سے گٹھ جوڑ ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کلیم امام کا اپنے خلاف سازش کا انکشاف

فوٹو: فائل


کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام  آج اپنی ہی فورس پر برس پڑے۔ کہا اعلیٰ پولیس افسر ذاتی کاروبار چلارہے ہیں۔ بعض کا جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ ہے۔

آئی جی سندھ نے اجلاس میں پولیس افسروں کی کلاس بھی لے لی۔ کلیم امام نے کہا کہ کچھ  ایسے بھی پولیس افسر ہیں  جو  فنڈز میں خرد برد کررہے ہیں۔

ڈاکٹر کلیم امام نے اجلاس  میں اعلی  پولیس افسروں  کی آج خوب  کلاس لی ،انہوں نے کہاکاروبار چل رہے ہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر سے  گٹھ جوڑ  ہے۔ فنڈ زمیں خرد برد کی جارہی ہے ۔

انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس  کا کہنا تھا کہ پوسٹنگ کے دوران پولیس افسر   اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔ بعض کا حال تو یہ  ہے کہ وہ   جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ۔

آئی جی سندھ  ڈاکٹر کلیم امام  نے پولیس افسروں کی بدعنوانیوں اور لاپرواہی سے بھی پردہ اٹھادیا۔ بولے افسروں کو ملنے والے فنڈز میں خرد برد کی جارہی ہے۔

انہوں نے اعلی افسروں کی   سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ  وہ   افسروں  کو کسی کام کا  کہتے ہیں  تو وہ  اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے بجائے ٹائم پاس  میں لگ جاتا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، ازدواجی زندگی کیسی ہو گی، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ   نے افسروں سے سوال کیا کہ  انہیں  پوسٹنگ کے حوالے سے  مکمل سیکیورٹی دی گئی لیکن  وہ کیا کررہے ہیں۔ دو تین ماہ بعد ایس ایچ اوز تبدیل کردیتے  ہیں۔


متعلقہ خبریں