شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

فوٹو: فائل


لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش اور چلنے والی تیز سرد ہواؤں کے سبب برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ دوبارہ لاہور میں اتر گیا۔ موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد طیارہ دوبارہ مہمانان کو لے کر اسلام آباد آئے گا۔

برطانوی شاہی جوڑا 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے شاہی جوڑے کا طیارہ 45 منٹ تک فضا میں چکر لگاتا رہا لیکن چونکہ اسے کلیئرنس نہیں ملی اس لیے دوباہ لاہور میں طیارے کو لینڈ کروایا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شب کو موسم خراب رہنے کی پیشن گوئی کی ہے جب کہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بدھ کے دن لاہور کے دورے میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے پیش امام سے تلاوت قرآن پاک سنی تھی۔ شہزادی نے اس موقع پر سر پہ دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔

برطانیہ کا تاج و تخت شہزادہ ولیم کے سپرد ہوگا

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے چیئرمین پی سی بی، ایم ڈی پی سی بی اور پاکستانی کرکٹرز سے ملاقاتیں کی تھیں۔ شاہی مہمان نے اس موقع پر کرکٹ بھی کھیلی تھی۔


متعلقہ خبریں