مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور روانہ

شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات: حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

پشاور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی سخت بارش، تیز ہواؤں اور بڑھتی ہوئی سردی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پشاور سے لاہور کے لیے طے شدہ پروگرام کے مطابق روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات طے ہے۔

امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات کریں گے بھاگیں گے نہیں، وزیر دفاع

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ لاہور جانے والوں میں سابق وزیراعلیٰ کے پی اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی شامل ہیں جب کہ جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدر پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جمعرات 18 اکتوبر کو پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات ہونی ہے جس میں وہ  آزادی مارچ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت دیگر جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ امیر جے یو آئی اور صدر پی ایم ایل کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے ممکنہ حکومتی اقدامات اور ڈالی جانے والی رکاوٹوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے جو 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

عوام کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں،مولانا فضل الرحمان

پاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے ہی آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کرچکی ہے تاہم حتمی فیصلے کا اعلان آج منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بعد 20 اکتوبر کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات ہوگی جس کا باقاعدہ اعلان کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں