کرتارپور راہداری کے معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ، بھارت نے اختلاف کر دیا

کرتار پور راہداری، بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ ہوا لیکن بھارت نے اختلاف کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودوں کے معاہدے کی تبدیلی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مسودے میں معمولی اختلاف پایا جاتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان زائرین سے 20 ڈالرز کی فیس لینے کے نکتہ کو معاہدہ میں شامل کرنا چاہتا ہے اور بھارت نے فیس پر اتفاق بھی کیا ہے لیکن اسے معاہدے میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔

کرتارپور راہداری کے معاہدے پر اتفاق کے لیے سفارتی چینلز سے رابطہ جاری ہے لیکن کرتارپور معاہدے پر دستخطوں کی تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کرتارپور معاہدے پر دستخط زیرو پوائنٹ پر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط دونوں اطراف کی طرف سے کرتارپور پر مقرر کیے گئے فوکل پرسنز کریں گے جبکہ بھارت کی طرف سے 8 نومبر کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ کا سرکاری اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات کریں گے بھاگیں گے نہیں، وزیر دفاع

سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طرف سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں