لاڑکانہ: پی پی کے انتخابی امیدوار جمیل سومرو کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت

فضل الرحمان کے بھائی کو ڈی سی بنانے کے لیے پی ڈی ایم بنی تھی، جمیل سومرو

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی کی خالی نشست پی ایس-11 پہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں امیدوار جمیل سومرو نے الزام عائد کیا ہے کہ تین گھنٹے گزرنے کے باوجود پی پی کو فارم 45 موصول نہیں ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ نتائج کی موصولی تک پاکستان پیپلزپارٹی کی برتری واضح ہے۔ ان کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ نتائج دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ ہمارے نتائج دیے جائیں۔

پی پی کی جانب سے انتخابی امیدوار جمیل سومرو نے الزام عائد کیا کہ پارٹی کی برتری دکھانے والے مقامی سندھی چینلوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ہمارے پولینگ ایجنٹوں کو پولینگ اسٹیشنوں سے نکالا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں