امن ایمبولینس سروس کو بیل آؤٹ پیکج دے رہے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

امن ایمبولینس سروس کو بیل آؤٹ پیکج دے رہے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ امن ایمبولینس بند کیے جانے کا تاثر قطعی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن ایمبولینس سروس شہریوں کے لیے بہترین سروس ہے۔

ایڈز سے بچاؤ : عالمی ادارے نے حکومت سندھ کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن ایمبولینس کے فنڈز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے اور ان کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی امن ایمبولینس سروس کو بیل آؤٹ پیکج دے رہے ہیں۔

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خواہش اور کوشش ہے کہ یہ ایمبولینس سروس برقرار رہے۔


متعلقہ خبریں