لاڑکانہ پی ایس-11: جی ڈی اے نے پی پی کو انتخابی میدان میں شکست دے دی

لاڑکانہ پی ایس-11: جی ڈی اے نے پی پی کو انتخابی میدان میں شکست دے دی

لاڑکانہ: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے انتخابی امیدوار معظم عباسی نے ایک مرتبہ پھرغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست سے دوچار کرکے لاڑکانہ کے حلقے پی ایس -11 کی نشست پرکامیابی حاصل کرلی ہے۔

لاڑکانہ: پی پی کے انتخابی امیدوار جمیل سومرو کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت

اسی نشست پر 2018 کے عام انتخابات میں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے پی پی کی انتخابی امیدوارندا کھوڑو کو شکست سے دوچار کیا تھا لیکن 26 ایکڑ اراضی چھپانے پر سپریم کورٹ نے نشست خالی قرار دے کر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

جی ڈی اے کے انتخابی امیدوار کے مدمقابل پی پی کی جانب سے جمیل سومرو امیدوار تھے جو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی سیکریٹری بھی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس- 11 لاڑکانہ میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ  بجے شروع ہوا اور شام پانچ  بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

لاڑکانہ ضمنی انتخابات:پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج تعینات کرنے پر پیپلزپارٹی کی تشویش

138 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ  پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی ڈی اے کی جانب سے معظم عباسی کو ہی دوبارہ انتخابی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ دونوں مضبوط امیدواران کے علاوہ حلقے میں 9 آزاد امیدواران بھی تھے۔


متعلقہ خبریں