شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو


اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جس میں سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے معاملے کی سماعت کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے سعدیہ عباسی اور بیرسٹر ظفراللہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل کے حکام  نے شاہد خاقان عباسی کی طبی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرائی۔ جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا

وکیل صفائی  سعدیہ عباسی نے عدالت کو بتایا کہ شاہد خاقان عباسی میڈیکل چیک اپ مری کے اسپتال میں کرانا چاہتے ہیں۔

وکیل نیب نے سابق وزیراعظم کو جیل میں لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی مخالفت کی۔

عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مریم اورنگزیب کو ملنے کی اجازت

احتساب عدالت کے جج محمد نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کو بدھ کے روز شاہد خاقان عباسی سے ملنے کی اجازت دی ہے۔

ن لیگی رہنما کی درخوست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں