پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نااہلی کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

عمران خان درخواست

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین اراکین قومی اسمبلی کی نا اہلی کے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کی نااہلی کے مقدمےمیں مزید دلائل بھی طلب کر لیے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران ریمارکس دیے کہ اراکین قومی اسمبلی نامزدگی فارمز جمع کرانے کی تاریخ کے حوالے سے بتائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ہدایت دی کہ نامزدگی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا تھی، واضح کریں۔

عدالت نے ملائکہ بخاری کے وکیل سے بھی تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

31 اگست کو محفوظ کیے گئے فیصلے پر آج عدالت نے دوبارہ سماعت کی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی تین اراکین قومی اسمبلی کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے 62 ون ایف کے تحت خواتین کی نااہلی کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں