وزیراعظم کے معاون بابربن عطا مستعفی ہو گئے

وزیراعظم کے معاون بابربن عطا مستعفی ہو گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابربن عطا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے دوران مجھے دنیا کے بہترین دماغوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور پاکستان پولیو پروگرام کوقلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا۔

بابر بن عطا نے لکھا کہ انہوں نے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ بہت جلد ایک سیل کا افتتاح کیا جائے گا جو پولیو ویکسین کے حوالے 24 گھنٹے لوگوں کو آگاہی فراہم کرے گا۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ پاکستان بہت جلد پولیو سے ہمیشہ کے لیے نجات پا لے گا اور ہمیں اس موقع کو گنوانا نہیں چاہیے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں