جے یو آئی پر پابندی کی درخواست خارج

فائل فوٹو


اسلام آباد: عدالت نے جمیعت علمائے اسلام(ف) پر پابندی کی درخواست عدم پیروی کے سبب خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جمعے کے روز درخواست پر سماعت کی۔

شہری آصف محمود نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی لیکن آج کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

درخواست میں جمعیت علمائے اسلام  کا دھرنا رکوانے کی استدعا کی بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزادی مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی‘

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی کے سبب درخواست خارج کر دی۔

خیال رہے کہ عدالت اس سے قبل بھی دو درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کر چکی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ احتجاج کرنا عوام کا حق ہے اور دنیا کی کوئی عدالت یہ حق واپس نہیں لے سکتی۔


متعلقہ خبریں