‘مولانا اپنے لوگوں کو بہت مشکل وقت دینے والے ہیں’

حیدرآباد یونیورسٹی کی تکمیل تک ذاتی نگرانی کروں گا، اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ  اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے مولانا اپنے لوگوں کو بہت مشکل وقت دینے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مولانا کہ اصل عزائم کچھ اور ہیں، مجھے نہیں پتا کہ کون سے الیکشن کمیشن نے ان کی شنوائی نہیں کی۔

پی ٹی آئی کے دھرنے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چار حلقوں کے معاملے کو لے کر پہلے اسمبلی میں گئی جہاں پر ایک کمیٹی بنائی گئی لیکن اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنا حق استعمال کریں، احتجاج کرنا اور جلوس نکالنا ان  کا جمہوری حق ہے۔

واضح رہے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کر رہی ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں۔


متعلقہ خبریں