ترکی کا شام میں کرد ملیشا کے خلاف آپریشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ


ترکی نے شام میں کرد ملیشا کے خلاف جاری آپریشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی جانب سے شام میں آپریشن روکنے کے فیصلے  پر اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس  نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ترک  صدر رجب طیب ایردوان کی ملاقات میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ  طے پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا خط، شامی آپریشن پر ترکی مؤقف پر قائم

معاہدے کےتحت شام میں سیف زون سے کردوں کے مکمل انخلا  کیلیے 5 روز کی جنگ  بندی  ہوگی۔

ترکی نے9 اکتوبر کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد ملیشا کیخلاف آپریشن شروع کیاتھا۔


متعلقہ خبریں