اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ


اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل نکولو فالسیپرنا، اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس اور نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹرنے آج  پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پرائیرمارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل نکولو فالسیپرنانے وائس چیف آف ائیر سٹاف سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی  اور باہمی تعاون کے امور پر تباد لہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ کے سربراہ کا پولینڈ کے آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ 

اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ وائس چیف آف ائیر سٹاف نے کہا کہ پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین موجودہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں