موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عثمان بزدار

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے ایک برس کے دوران بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے۔موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں تاہم کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

سردارعثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلی پنجاب کا صوبے میں 4نئی یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان

انکا کہنا  تھا کہ مثبت سوچ اورقومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ  ہماری حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔


متعلقہ خبریں