سندھ میں 20 اکتوبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں دفعہ 144 نافذ: 20 اکتوبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی

کراچی: حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین رضی الل٘ہ عنہ کے موقع پر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیب نے حکومت سندھ کے الزامات مسترد کردیے

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فیکشن کے تحت 20 اکتوبر کو صوبہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چہلم کے موقع پراسلحہ لے کر چلنے، اسلحہ کی نمائش کرنے اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکییشن کے مطابق نفرت انگیز تقاریر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مدد بھی مانگی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج، رینجرز اور ایف سی کو چہلم امام  حسینؓ کے موقع پر تعینات کیا جائے۔

حکومت سندھ کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ لکھے گئے خط کو اگر منظور کرلیا گیا تو فوجی اہلکاروں کو شہر قائد کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

پولیس کے بعض افسران کا جرائم پیشہ افراد سے گٹھ جوڑ ہے، آئی جی سندھ

چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے 15 اکتوبر کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکیورٹی منصوبے کا جائزہ لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں