افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکوں سے 29 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی


کابل:  افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دو بم دھماکوں میں  کم از کم 29 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق  بم دھماکے جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے۔ دھماکے ضلع ہسکہ کے جبڑا درہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوئے۔

ننگرہار صوبے کے گورنر کے مطابق  دھماکوں سے مسجد کی چھت گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ افغانستان ایک دلدل ہے جتنا حرکت کرو گے اتنا ڈوبو گے’

افغان حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

کسی گروپ نے فوری طور پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں