لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب پر بلاول بھٹو زرداری نے سوالات اٹھا دیے

لگتا ہے حکومت ہمارے ساتھ گیم کھیل رہی ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی مبینہ ویڈیو کے بارے میں ان کی جماعت تحقیقات کرے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پارٹی سے اس ویڈیو کی تحقیقات اور پھر الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو اس بارے میں بتانے کا کہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی اہل کار ووٹ شمار کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، اس میں نظر آنے والا پولنگ اسٹیشن نمبر 11 شیخ زید محلے کا ہے۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گےاور دوبارہ انتخابات کرا کر اس نشست کو جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے جیالوں پر فخر ہے جنہوں نے دباؤ کے باوجود انتخابات کے لئے جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات: پی ایس 11 لاڑکانہ میں آج پیپلز پارٹی کا تیر نہیں چلا ، حلیم عادل شیخ


متعلقہ خبریں