سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف  احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔ عدالت نے ریفرنس کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر ریفرنس کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا، ملزمان پی ایس او کا پیٹرول غیر قانونی طور پر ایڈمور کمپنی کو دیتے رہے۔

اس کیس کےدیگر ملزمان میں  سینیئر جنرل منیجر مارکیٹنگ پی ایس او عرفان خلیل قریشی،سابق ایم ڈی پی ایس او نعیم یحیٰ، سابق ایم ڈی ذوالفقار علی جعفری، ایڈمور گیس کمپنی کے رضی احمد حنفی اور انور مسعود زیدی شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے (ن) لیگ کے دور حکومت 2010ء سے 2015ء تک قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سےمتعلق دوسرا ریفرنس قابل سماعت قرار


متعلقہ خبریں