امریکہ کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا جاری کرنے سے انکار


لاہور :امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بارنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا نہ دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

لاہورہائیکورٹ بار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاے کہ پاکستان کے بڑے صوبے کے چیف جسٹس کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

ہائیکورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز شخصیت کو ویزا جاری نہ کرنے پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار نے امریکی سفارتخانے سے پرزور  مطالبہ کیا  ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری طور پر ایک  دن میں ویزہ جاری کیا جائے۔

بار کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیاہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ جاری کیا جائے تاکہ وہ کانفرنس میں شرکت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو کی تحقیقات کی جانی چاہئیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

صدر ہائی کورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا نے مشترکہ بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی بھرپور  مذمت کی ہے۔


متعلقہ خبریں