لورالائی میں دہشتگردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ


 لورالائی: کوئٹہ روڈ پر زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر دہشتگردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کاونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران دو دہشتگردوں نے اپنے اپکو خودکش دھماکے سے اڑا لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : سیٹیلائٹ ٹاؤن میں ڈبل روڈ پر دھماکہ ،1پولیس اہلکار شہید ،10 افراد زخمی

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت سپاہی لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں