جے یو آئی ف کے آزادی مارچ سے متعلق وفاقی پولیس کا انتباہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نےکیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف  کے آزادی مارچ اوردھرنے والوں کو  کوئی بھی چیز نہ دی جائے۔ 

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پولیس کی طرف سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیاہے۔  پولیس تھانہ آبپارہ نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہےاور احتجاج کے لئیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

پولیس کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ  کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے ۔ وفاقی پولیس نے مراسلے  میں خبردار کیا ہے کہ  ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کیمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کہا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے آج ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی ف کا دھرنا کتنے دنوں کا ہوگا؟ ہدایت نامے میں سب بتادیا گیا


متعلقہ خبریں