گورنر پنجاب نے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب نے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شبر عتیق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات کو پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی  کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔لاہور کالج برائے خواتین یونیرسٹی میں سنڈیکیٹ ممبرز کی تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں ۔

اس ضمن میں  نامزد اساتذہ  میں پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف، خورشید احمد ملک اور ڈاکٹر راحیل قمر شامل ہیں۔

گورنر پنجاب نے پروفیسر حسن امیر شاہ وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو نجی دورہ جاپان کے لئے پانچ یوم چھٹی کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر وائس چانسلر جامعہ پنجاب لاہور کو بھی نجی دورہ برطانیہ کے لئے چھ یوم کی رخصت کی منظوری دی۔

چوہدری محمد سروربطورگورنر پنجاب میجر ریٹائرڈ محمد اشرف تبسم، ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کو دورہ آسٹریلیا کے لئے بائیس یوم  چھٹی کی منظوری بھی  دے دی۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب میں یونیورسٹیوں کے حوالے سے اہم فیصلے


متعلقہ خبریں