جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ جنرل باجوہ

جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ جنرل باجوہ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سپاہیانہ مہارتوں کے لیے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہترین تربیت اورفزیکل فٹنس کی حامل ہے۔

کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے خواہ کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، جنرل باجوہ

ہم نیوزنے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے یہ بات کراچی میں پیسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کے معیار پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے دورہ کراچی میں  پی اے سی ای ایس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور گیریژن افسران سے خطاب بھی کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ تھے۔ گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیتی جب کہ انجینئر سینٹر کی ٹیم نے نوجوان سپاہیوں کی چیمپئن شپ جیتی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر تربیتی مشقوں کے میکانکی فارمیشن کا جائزہ لیا اور افسران سے جنگی ماحول، چیلنجز اور ردعمل پر تفصیلی گفتگو کی۔


متعلقہ خبریں