مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے اہم ملاقات

چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شروع

لاہور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے اہم ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے7 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل

سیاسی حلقوں میں جے یو آئی کے امیر کی چودھری برادران سے ہونے والی ملاقات اس لحاظ سے خاصی اہمیت کی حامل قرار دی جارہی ہے کہ ق لیگ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی ہے وگرنہ مولانا فضل الرحمان اس وقت ملک کی مختلف سیاسی، مذہبی اوردیگر جماعتوں سے تسلسل کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حالات و واقعات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کررکھا ہے کہ 27 اکتوبر سے آزادی مارچ کو آغاز ہوگا جو پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

’مولانا فضل الرحمان کے بیرون ملک رابطے ہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے پہ آمادگی ظاہر کی تھی جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی مذاکرات کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم عمران خان کےا ستعفے سے قبل کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں