شہباز شریف نے نواز شریف کو مولانافضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچادیا

انتظامات کی نگرانی خود کریں: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کو امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ انہوں نے یہ پیغام نیب دفتر لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دیا۔

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے7 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل

ذمہ دار ذرائع نے یہ بات ہم نیوز کو بتائی اور کہا کہ ہونے والی ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے امیر جے یو آئی سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے نواز شریف کو آگاہ کیا اور تمام امور پر اعتماد میں لیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے صدر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے کی اجازت چیئرمین نیب کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد دی گئی تھی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے صدر نے سابق وزیراعظم کو اس حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جو پارٹی آزادی مارچ کے حوالے سے اپنائے گی۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی کو نہ صرف ضروری ہدایات دیں بلکہ ان پر واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا مکمل ساتھ دیں اور بھرپور تعاون کریں۔

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پی ایم ایل (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوصلے بلند تھے۔

مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے اہم ملاقات

انہوں ںے کہا ہے کہ ‎نوازشریف کی جانب سے27 اکتوبرکو ملک گیر سطح پریوم سیاہ منانےکے فیصلے کی تائید کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  نواز شریف نے ہدایت دی کہ 27 اکتوبرکو کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے۔


متعلقہ خبریں