’پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات اور کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے‘

علامات سے نہیں وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ملیحہ لودھی

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے ملیحہ لودھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات اور کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔

الوداعی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں ہر موضوع اور ہر پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے اپنے تجربے اور کارکردگی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملیحہ لودھی نے الوداعی ملاقات میں بھی سیکرٹری جنرل کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور سیکرٹری جنرل کو کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سابق مستقبل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن طریقے اور مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے اور اسی لیے خطے کے امن کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ ختم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے الوداعی ملاقات کے دوران افغان امن مذاکراتی عمل پر بھی سیکرٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔

ملیحہ لودھی نے 6 فروری 2015 سے 30 ستمبر 2019 تک بطور پاکستان کی مستقل مندوب اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں اقوام متحدہ میں بطور پاکستان کی مستقل مندوب تعینات کیا تھا۔


متعلقہ خبریں