آسکر 2018 ایوارڈز : ریڈ کارپٹ پر ستارے کن رنگوں میں اترے


لاس اینجلس: ہالی وڈ شہر میں شوبز انڈسٹری کے اعلیٰ ترین اعزاز آسکر ایوارڈز کی 90 ویں تقریب ہوئی۔ ڈولبی تھیٹر کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی برسات ہوئی تو پورا شہر رنگوں سے جگمگا اٹھا۔

رواں سال ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز اور بافتا ایوارڈزمیں ہالی وڈ اداکاروں سمیت اہم شخصیات نے سیاہ لباس پہنا تھا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز

احتجاج کی علامت سیاہ رنگ کو “می ٹو” اور “ٹائمز اپ”  نامی تحریکوں کو فروغ دینے کے لئے پہنا گیا تھا۔

بافتا ایوارڈز

دونوں تقاریب میں جنسی طور پر حراساں کئے جانے کے خلاف خواتین کے علاوہ مرد حضرات نے بھی سیاہ لباس پہنا۔

گولڈن گلوب اور بافتا ایوارڈز کے برعکس ہالی وڈ خواتین نے آسکر ایوارڈز میں رنگین لباس پہننے کو ترجیح دی۔ دیکھتے ہیں کہ ریڈ کارپٹ پر خواتین ستارے کن رنگوں میں اتریں۔

ایلیسن جینی
بینی فیلڈسٹین
مارگیٹ روبی
جینیفر گارنر
ایمیلی بلنٹ
ساؤیرز رونن
ایلیسن ویلیمز
جینیفر لارنس

2018 کے آغاز سے ہی سیاہ رنگ میں ملبوس خواتین نے شوبز انڈسٹری کی چمک کو ماند کئے رکھا تھا۔ لیکن آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ ملبوسات پہنی خواتین سے سجی  تقریب نے ہالی وڈ شہر میں بہار کا سماں پیدا کر دیا۔

دنیا بھر کی خواتین سال بھر لباس کا انتخاب کرنے سے پہلے ان ستاروں کی طرف دیکھتی ہیں۔ ایسے میں آسکر ایوارڈ پر گہرے نیلے اور لال کے علاوہ ہلکے جامنی اورگلابی رنگ نظر آنا کافی خوش آئند ہے۔

خواتین خوش ہو جائیں کیونکہ یہ کسی ایک رنگ کا سال نہیں ہے. کیونکہ اب “کسی بھی” رنگ کا لباس پہننا فیشن میں ہے۔


متعلقہ خبریں