پی اے ایف کے تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ

پی اے ایف کے تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ

فوٹو: ہم نیوز


گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع  گوجرانوالہ میں پاکستان ایئر فورس کے ایک تربیتی طیارے نے کریش لینڈنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں  ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے نے وزیر آباد کے قریب دھان کے کھیت میں کریش لینڈنگ کی جس میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے۔

طیارے میں موجود دونوں پائیلٹ محفوظ رہے۔ حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

تربیتی طیارے نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی اور  فنی خرابی کے باعث زرعی رقبے پر گر گیا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں