خیبرپختونخوا:ہیلتھ کیئرکمیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین احتجاجا مستعفی

خیبرپختونخوا: 21 محکموں میں 52 ارب روپے سے زائد کے گھپلے

فائل فوٹو


پشاور:پاکستان کے جنوبی صوبے خیبرپختونخوا کےمحکمہ صحت اور ہیلتھ کیئرکمیشن کے درمیان اختیارات کی جنگ  شدت اختیار کرگئی ، کمیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین احتجاجا مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رحمان نے اپنا تحریری استعفی سیکرٹری صحت کوارسال کردیا ہے۔ڈاکٹر محمد رحمان نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ صحت کی مداخلت پرعہدہ سے استعفی  دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن انسانی وسائل کے شدید بحران کا شکار ہے جبکہ محمکہ صحت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی  ہے۔ایک سرکاری  مراسلے کے مطابق کمیشن کے کلیدی عہدیداروں کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے۔۔11 ڈائریکٹرز کی اسامیاں  پہلے سے خالی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ  محکمہ صحت کی بے جا مداخلت سے ادارے کے امور ٹھپ اور بورڈ اف گورنرز مفلوج ہوگیا ہے۔اس صورتحال کے باعث کمیشن کے زیراہتمام ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بھی غیر فعال ہو کر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت کا گرفتار ڈاکٹرز اور ہیلتھ ایمپلائز کی غیر مشروط رہائی کا فیصلہ

یاد رہے کہ اختلافات اوراختیارات کی جنگ کے باعث کمیشن کے تین کمشنرز پہلے کی مستعفی ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں