ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں واضح کمی

ڈالر (dollar)

کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر سولہ پیسے اوراوپن مارکیٹ میں بیس پیسے سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر156.05 روپے سے کم ہو کر 155.90 روپے کا ہو گیا، چار ماہ کے دوران  انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 35 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر بیس پیسے سستا ہوا اور 156.10 روپے کا ہو گیا جو چار ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 605 پوائنٹس کمی کے بعد 33870 تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے میں 79 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 23 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 131 ارب روپے سے کم ہو کر 6639 ارب رہی۔


متعلقہ خبریں