صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے بھی شرکت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔

انہوں  نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سردارعثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:’ہر پارٹی کے سینیئر لیڈر سے مثبت جواب مل رہا ہے‘

انہوں  نے صوبے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،اعلی سول و عسکری حکام،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں