3روزہ ویمن کوچنگ کورس مکمل، 11 ممالک کی 16 خواتین نے تربیت حاصل کی


لاہور:نیشنل کرکٹ اکیدمی ( این سے اے )میں جاری  اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس مکمل ہوگیا ہے۔  تین روزہ کورس  میں11 ممالک کی 16 خواتین نے مختلف تربیتی سیشنز میں شرکت کی ۔

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کو 3مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں این سی اے کے کوچز نے  بطور انسٹرکٹر شرکاء کوملٹی میڈیا پر لیکچرز دئیے۔

ذرائع کا کہناہے کہ دوسرے مرحلے میں شرکاء کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کی بنیادی معلومات دی گئیں۔

اس ضمن میں قومی کرکٹر  فریحہ محمود نے کورس میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے  تربیتی کیمپ سے 3 روز کی رخصت لی تھی۔کورس کے اختتام پرشرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

این سی اے میں کرائے گئے کورس کے شرکا ءمیں عاتکہ صابر خان (پاکستان)، اواتف الکلاف (کویت)، دیشن وانگمو (بھوٹان)، ایلناز پروین (ایران)، امیلیا ایلیانی (ملائشیا)،فریحہ محمود (پاکستان) اور  خدیجہ خلیل (کویت) شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:پی سی بی کا وویمن کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنڑیکٹ کا اعلان

اسی طرح  مریم زونا(مالدیپ)، میرا بھنوشالی (اومان)، نوال طاہر محمود (بحرین)، شمیلا چتوریکا (یو اے ای)، شانزے شہزاد (ہانگ کانگ)، شازیہ رحمٰن (افغانستان)، شہلا بی بی (پاکستان)، تسلیم بانو (پاکستان)، ویشالی جیسرانی (اومان) بھی شریک ہوئیں۔


متعلقہ خبریں