گٹکے کے کیسز میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ، 160افراد کی ضمانتیں مسترد

گٹکا کھانے والے اب جیل جائیں گے

فوٹو: فائل

کراچی: گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا ڈنڈا مزید سخت ہوگیا جس کے تحت گٹکے کے کیسز میں  ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعد کراچی کے چار اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران گٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گٹکے نے جنگی حالات پیدا کردیے؟

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز