محکمہ کسٹمز کا راولپنڈی میں گودام پر چھاپہ، اسمگلنگ کا سامان برآمد


راولپنڈی:  محکمہ کسٹمز نے راولپنڈی کے راجہ بازار میں واقع گودام میں کارروائی کرتے ہوئے دس ٹرک اسمگلنگ کا سامان قبضے میں لے لیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق قبضے میں لیے گئے سامان میں بھاری تعداد میں ممنوعہ اشیاء بھی شامل ہیں۔

کلکٹر کسٹمز سیما رضا بخاری کے مطابق محکمہ کسٹمز نے راولپنڈی میں واقع گودام میں چھاپہ مارتے ہوئے 10 ٹرکوں میں اسمگلنگ کا سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

ایڈیشنل کلیکٹر عائشہ وانی نے کہا کہ گودام سے پکڑا گیا سامان 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہے، جس میں بھاری تعداد میں ممنوعہ اشیاء بھی شامل ہیں۔

ممبر کسٹمز جواد آغا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے راجہ بازار میں کارروائی کے دوران مقامی تاجروں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمگلنگ کی روک تھام :مارکیٹوں میں موجود درآمدی سامان کی تحقیقات کا فیصلہ

کسٹمز حکام کے مطابق قبضے میں لیے گئے سامان میں 4 ٹرک غیر ملکی سیگریٹ اور شیشے کے ہیں۔ پکڑے گئے سامان میں غیر ملکی بوسکی کا کپڑا، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ اور صابن بھی شامل ہے۔

ممبر کسٹمز جواد آغا نے کہا کہ سامان اکٹھا کرنے میں محمکہ کسٹمز کو 13 گھنٹے لگے اور کسٹم کی تاریخ میں اینٹی سمگلنگ سیل کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

ممبر کسٹمز کا کہنا  ہے کہ پکڑے گئے سامان کی مالیت چانچنے کے لیے گودام منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 منزلہ گودام کے مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں