جامعہ بنوریہ کے مہتمم کی مدارس کے طلبہ کے آزادی مارچ میں حصہ لینے کی مخالفت


کراچی: شہر قائد کراچی میں  دیوبند مکتب فکر کے سب سے بڑے مدرسے  جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم  نے آزادی مارچ اور دھرنے میں مدارس کے طلبہ کو بھیجنے کی مخالفت کردی  ہے۔

مفتی محمد نعیم  نے یہ بات وفاقی وزراء علی زیدی اور پیر نورالحق قادری کے مدرسہ کے دورہ کے بعد ہم نیوز کے اینکر ثمر عباس سے گفتگو میں کی ہے ۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم  نے کہا ہے کہ مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں ان کے طلبہ کسی مارچ یا دھرنے میں شریک ہوئے تو والدین کو کیا پیغام جائے گا ؟

مفتی  نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں تریپن  ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ،اگر طلبہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوئے تو ان ممالک کو کیا پیغام جائے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے طلبہ کا استعمال ہرگز مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آزادی مارچ میں بھرپور شرکت ہوگی،آئندہ لائحہ عمل 31 اکتوبر کو دینگے، شہباز شریف


متعلقہ خبریں