بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد

لاہور: سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔  برادر اسلامی ملک کے سیکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ڈائریکٹر ذاکر خان  کا کہناہے کہ مہمان وفد واپس جا کر اپنے بورڈ کو رپورٹ کرے گا،  پھر ٹیم آئے گی۔

شیڈول کے مطابق  بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آمد سے پہلے چار رکنی سیکیورٹی وفد قذافی اسٹیڈیم انتظامات کا جائزہ لینے پہنچا تو مہمانوں کو حفاظتی اقدامات بارے بریف کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام بارے آگاہ کیا گیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم اکتوبر کے آخری ہفتے میں لاہور پہنچے گی ۔ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کے ساتھ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی کراچی آمد

اسی طرح بنگلہ دیش کی  انڈر16 ٹیم تئیس اکتوبر کو آئے گی،، جبکہ  بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جنوری دو ہزار بیس میں ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آئے گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز