اوکاڑہ میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار


اوکاڑہ: اوکاڑہ میں بچوں کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں گئی۔ پولیس نے بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں سے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے گاؤں جا کر ملاقات کی۔ مریم خان نے بچوں کی دلجوئی کی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے واقع کا نوٹس لیکر انتظامیہ  سے رپورٹ طلب کر لی ہے

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کے مطابق بچوں کا فوری طورپرطبی معائنہ کرایا جائے گا۔ تعلیم اورعلاج معالجے کیلئے بھی حکومت ہرممکن مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’مار نہیں پیار‘ کے باوجود اسکولوں میں تشدد جاری

انہوں نے کہا کہ تشدد کے ذمہ دار قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ متاثرہ بچوں کی والدہ ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اور بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔

سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے اور زاروقطار روتے رہے لیکن ملزم کو ذرا بھر ترس نہ آیا۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور ظالم شخص کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں