ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

گذشتہ روز گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد, کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش : پنجاب : جھنگ 16، لیہ 04، حافظ آباد 03، جوہر آباد 02، کشمیر: کوٹلی 05، مظفر آباد (ائر پورٹ 03، سٹی 04)، گلگت بلتستان : بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز