‘جو دِکھتا ہے وہی بکتا ہے’

مولانا! آپ دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ شہریار آفریدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ہم کسی کا حق نہیں ماریں تو کوئی بھی ہمیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتا۔ 

مینٹل ہیلتھ آگاہی سے متعلق منعقد کئے گئے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کو مہذب بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں امیر لوگ امیر تراورغریب مزید غریب ہو رہے ہیں، آج انسان اور مسلمان دونوں گر چکے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہاں جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے اور لوگ بھی اسی کلیے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان کا دماغ ہی اسے اٹھاتا ہے اور گراتا ہے، ہمیں اپنی سوچ کو بڑا رکھنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے چند روز قبل شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گلی محلوں میں آئس و کرسٹل جیسی منشیات پھیل رہی ہیں اور اسکولوں و کالجوں سمیت دیگر اداروں میں منشیات عام ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کو آمان پراجیکٹ پر بریفنگ

ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کل تعداد صرف دو ہزار 900 ہے جو انتہائی ناکافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف اے این ایف تنہا منشیات پر قابو نہیں پا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کو مزید مضبوط کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹم مل کر کام کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں