آئی فون الیون کی اصل قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

آئی فون الیون کی اصل قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نیویارک:اسمارٹ فون موبائل کی دنیا کا بڑا نام ایپل اپنے وفادار اور برینڈ سے محبت کرنے والے صارفین کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایپل نے آئی فون سیریز کا نیا موبائل متعارف کرایا ہے جس کا نام آئی فون الیون پرو میکس رکھا گیا ہے۔

گوکہ آئی فون موبائلز کی قیمتیں کبھی بھی کم نہیں رکھی گئی تاہم اس بار ریلیز کئے گئے اس فون کی قیمت اکثر صارفین کی قوت خرید سے باہر ہے۔

پاکستان میں آئی فون الیون پرو میکس 512 جی بی انٹرنل میمری کے ساتھ 3 لاکھ چھ ہزار روپے میں خرید کے لئے دستیاب ہے۔

6.5 انچ اسکرین والا یہ موبائل آئی فون سیریز کی رینج کا پریمئیر موبائل تصور کیا جا رہا ہے اور اس میں موجود تین کیمرے اسے منفرد وضع دے رہے ہیں۔

زیادہ قیمت ہونے کے باوجود لانچ ہونے کے بعد سے خبر فائل ہونے تک محض تین ماہ کے اندر دنیا بھر میں اس کے چار کروڑ 70 لاکھ یونٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اگر آپ بیش بہا قیمت والے اس آئی فون کو بنانے میں لگنے والی لاگت کے بارے میں جانیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔

آئی فون الیون پرو میکس کو بنانے میں 76 ہزار 788 روپے لاگت آئی ہے، اس فون میں موجود منفرد فیچر اس کا کیمرہ ہے جس کی قیمت گیارہ ہزار 643 روپے ہے۔

اس کے علاوہ آئی فون میں او لیڈ ڈسپلے اسکرین رکھی گئی ہے جس کی قیمت دس ہزار439 روپے ہے جبکہ ایپل اے 13 بائیونک چپ کی قیمت صرف 10 ہزار 46 روپے بتائی گئی ہے۔

512 جی بی انٹرنل میموری والی ڈسک کی قیمت 12 ہزار 278 روپے ہے۔

ایپل اپنے وفادار اور محبت کرنے والے صارفین سے ناجائز منافع بٹور رہا ہے، اگر کمپنی کے دیگر اخراجات کو بھی اس کی اصل قیمت میں جمع کر لیں تب بھی جو قیمت آئی فون کی رکھی گئی وہ بہت زیادہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں